14 مارچ 2015 - 16:29
صیہونی حکومت نے اپنی فضائیہ کو مکمل چوکس کردیا

لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود کے قریب علاقوں کی فضا میں شام کے جنگی طیاروں کی پروازوں کے بعد، غاصب صیہونی حکومت نے اپنی فضائیہ کو مکمل چوکس کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود کے قریب علاقوں کی فضا میں شام کے جنگی طیاروں کی پروازوں کے بعد، غاصب صیہونی حکومت نے اپنی فضائیہ کو مکمل چوکس کردیا-
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین سے شایع ہونے والے اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ قریب کے علاقوں کی فضا میں شام کے جنگی طیاروں کی پروازوں کے بعد صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی فضا میں پروازیں شروع کردی ہیں- واضح رہے کہ شام کے جنگی طیارے، ملک کے مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲